ہمارے بارے میں

سن 2022/ دسمبر 31 کو دار الہدی پنگنور کی پانچویں بیچ کے طلبہ - جو اس وقت ڈگر کے سال دوم میں تھے- کیمپس میں اردو زبان کو فروغ دینے اور طلبہ میں تحریری صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے ، ہفتہ واری مجلہ بنام "معیار " کا آغاز کیا ۔  ان طلبہ کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا ۔ کوئی نہ کوئی خود سے اس کی اشاعت کے پیچھے لگاتار کوشش کرتا رہا۔ یہ مجلہ ہر ہفتہ بروز جمعہ منظر عام پر آتا ہے، اور ہاتھوں ہاتھ اسے طلبہ خرید کر بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ معیار میں طلبہ مختلف موضوعات پر مضامین، کہانیاں ، غزل ، انشائیہ ودیگر مضامین لکھتے ہیں  جس سے ان کے لکھنے کی صلاحیت دن بدن ترقی کے زینہ طے کر رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کئی طلبہ اپنی تحریروں کو  ملک بھر کے کئی اردو اخباروں میں شائع کرواچکے ہیں۔مختصر مدت کے لیے معیار کی اشاعت بند ہو چکی تھی مگر تعلیمی سال 2024-25 میں از سر نو یہ ہفتہ واری مجلہ شائع ہو رہا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ یوں ہی ترقی کے زینہ طے کرتا رہےگا۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں